نیوزی لینڈ کے خلاف موہالی میں کپتان ایم ایس دھونی ون ڈے میں 9000 رنز
مکمل کئے ۔ ٹیم انڈیا کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اس میچ سے پہلے 280 ون ڈے
میں 8978 رنز بنا چکے تھے ۔ انہیں ون ڈے میں 9000 رنز مکمل کرنے کے لئے 22
رن اور چاہئے تھے ۔ انہوں نے مشیل سیٹنر کو لانگ آف پر چھکا لگا کر اس سنگ
میل کو حاصل کیا ۔ تصاویر بی سی سی آئی ڈاٹ ٹی وی
اب وہ ون ڈے میں یہ کامیابی حاصل کرنے والے ہندوستان کے پہلے اور دنیا کے
تیسرے وکٹ کیپر بلے باز ہیں ۔
وہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا (وکٹ کیپر کے طور پر 13341 رنز) اور آسٹریلیا
کے ایڈم گلکرسٹ (وکٹ کیپر کے طور پر 9410 رنز) کے بعد ون ڈے میں 9000 رنز
مکمل کرنے والے تیسرے وکٹ کیپر بن گئے ہیں ۔
ون ڈے میں 9 ہزار رنز بنانے والے دھونی ہندوستان کے 5 ویں بلے باز ہیں ۔
ان سے آگے اب انڈین ریکارڈ میں سچن تندولکر (18426 رنز)، سورو گنگولی
(11221)، راہل دراوڑ (10768) اور محمد اظہر الدین (9378 رنز) ہیں ۔